پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہفتے کے دن اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے دوران پولیس اور کارکنان کے درمیان تصادم پر اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان پر مقدموں کے اندراج اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سرکل بکوٹ کے رہنما بھی اس زد میں آگئے وی سی چیئرمین اور نائب تحصیل صدر ایبٹ آباد خطاب احمد عباسی سمیت متعدد کارکنان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا اور آج منگل کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت نے کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی دیا گیا